کراچی، تعلیم ہی سب سے اہم اور واحد ہتھیار ہے جس سے معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا ہے،وزیر اعلی مراد علی شاہ

کراچی (آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈا ریو اسکول اینڈ کالج نے کراچی میں خدمات کی ایک صدی مکمل کرلی ہے اور انہیں اپنی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کی ہے جس سے انہیں عمارت، انفراسٹرکچر اورمعذور افراد کے لیے تعلیمی اداروں کو چلانے کے لیے فنڈز کی سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر سے بہتر طریقے سے ان پر کام کرسکیں،پہلے مرحلے میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں سماعت سے محروم بچوں کی اعلیٰ تعلیم سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام آئیڈا ریو اسکولز اینڈ کالجز فار دی بلائنڈ اینڈ ڈیف ایڈمنسٹریشن نے این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے مزارِ قائد کے قریب آئی ڈی اے ریو کمپلیکس میں کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم ہی سب سے اہم اور واحد ہتھیار ہے جس سے معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا ہے اور مقاصد تک رسائی کی راہ ہموار ہوتی ہے،اس کے بغیرخوشحالی، شعورمعیار میں بہتریاور ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہاسپلیٹ فارم سے میں معذورافرادکیحوالے سے تعلیم میں بہتر آگاہی اورساتھساتھ مستقبل میں پیش ا?نے والے چیلنجوں کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نیا?ئیڈا ریوکی خدمات کو سراہا جو کہ تقریباً ایک صدی سے معذور بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے، ان بچوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ا?گے لانے اور سماجی برابری کو یقینی بنانے میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک کا پاکستان کو دنیا میں اجاگر کرنے میں جامع اور اہم کردار ادا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہزاروں طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور دنیا میں اپنا منفرد کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے اسپیشل بچوں کی قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ہمارا ملک مضبوط اور نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بطور ایک کمیونٹی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مسلسل کام کرتے رہیں اور معذور افراد کے لیے معیاری خدمات فراہم کریں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی مہارتوں، شوقوں اور صلاحیتوں کی نشوونما ان کی ذاتی ترقی کے لیے اہم بھی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سماعت سے محروم بچوں کے اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کانفرنس ان کی ترقی کے لیے راہیں متعین کرنے میں یقیناً مددگار ثابت ہوگی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے قانون سازی کے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری اور دیہی دونوں حصوں میں ایسے افراد کو سہولت اور ترقی دینے کے حوالے سے عالمی معیار کے منصوبے کامیابی سے چلائے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے معذور افراد کو ان کی مکمل صلاحیتوں کے مطابق بااختیار بنایا جائے اور انہیں پاکستان کی ترقی کے عمل میں مساوی شرکت فراہم کی جائے تاکہ پاکستان کے تمام شہریوں کے لیے مساوات اور شمولیت کے حصول کے ہمارے اہداف کو پورا کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئیڈا ریو ایسوسی ایشن کی جانب سے فراہم کردہ خدمات قابل ستائش ہیں۔ ہمارے پاس ہر ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں اسکولوں کی عمارتیں ہیں لیکن ہمارے پاس مہارت کی کمی ہے۔ انہوں نے آئیڈا ریو کو پیشکش کی کہ وہ ا?گے ا?ئیں اور ہر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر میں معذور افراد کے لیے سرکاری اسکولوں کو اپنے زیر استعمال لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو فنڈز اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول کے کلاس رومز کا دورہ کیا اور آئی ٹی ایجوکیشن، آرٹس اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف بچوں سے گھل مل گئے۔ مراد علی شاہ نے ایک اسپیشل بچے کی تعریف کی جو پنسل سے وزیراعلیٰ سندھ کا پورٹریٹ بنایا۔اس موقع پر وفاقی وزیر شازیہ مری، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن، وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر پنجوانی اور دیگر نے خطاب کیا۔