اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟ لاڈلے کو آج بھی کسی نہ کسی طرف سے سر پر ہاتھ رکھا جا رہا ہے۔عمرانی خطرہ ناصرف پاکستان بلکہ مسلمانوں کے ایمان پر بھی حملہ آور ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مذہب کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے عمران خان کہتے ہیں اداروں میں میر جعفر اور میر صادق ہیں وہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکا ہے عمران کے خلاف ایف آئی آر ہوتی ہے لیکن دہشت گردی کی دفعات عدالت ختم کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر رات کے اندھیرے میں عمران سے ملتی ہیں اور عمران اداروں کے خلاف سخت موقف کے سامنے آ جاتے ہیں عمران کہتے ہیں ایکس وائی کا فون آئے تو اس کو واپس اسی طرح دھمکی دو پہلے نام تو بتاؤ تو ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟ اگر ہمیں کال آتی تھی تو ہم تو نام سامنے لے آتے تھے خود اعتراف کرتے ہو ایجنسیاں میرے دور میں بل پاس کرواتی تھیں اب کہتے ہو اپنے بل بوتے پر آیا ہوں تم اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لیے تبدیل کرتے ہو کہ وہ آپکے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتاآپ علماء بورڈ کے علماء کو اس لیے ہٹا دیتے ہو کہ مخالفین کے خلاف فتوے دوعمران۔ خان بے شک مقدمے درج کر کے انتقامی کاروائی کرے لیکن اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments



