اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزرا ڈاکٹر شیریں مزاری،فواد چوہدری اور زلفی بخاری نے کہا ہے کہ امپورٹیڈ حکومت سیکورٹی رسک ہے،مذہب کارڈ کھیل کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،بنگلہ دیش سے لاکھوں ڈالر کی امداد لینے سے انکار کیوں گیا،ان سب کا جواب قو م کو دینا ہوگا۔ اپنے الگ الگ ٹویٹس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت یا مخالفین کے خلاف مذہبی منافرت کی مہمات کا استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کرائم منسٹر اور مجرموں کے اس ٹولے کو لانے والوں کو کیا احساس ہے کہ یہ گروہ ایک سیکیورٹی رسک ہے، یہ گروہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے کہ حساس معاملات سمیت ہر بات لندن میں مقیم عدالتی سزایافتہ شخص سے کرتا ہے، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اس معاملے کو چیک کریں، زلفی بخاری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بنگلہ دیش سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے لیے لاکھوں ڈالر مالیت کی امداد سے انکار کیوں کیا،کیا وزارت خارجہ اور بلاول زرداری جواب دینے کی زحمت کریں،فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر مخالفین کے خلاف مذہب کا کارڈ استعمال کرنا تحریک انصاف کے کارکن کے لیے اتنا ہی برا ہے جتنا دوسروں کے لیے ہے،ہم اپنی قیادت یا مخالفین کے خلاف مذہبی منافرت کی مہمات کا استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں.
Load/Hide Comments



