آرمی چیف کا ہنگری کا دورہ، وزیر خارجہ اور کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہنگری کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں آرمی چیف نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے بڈاپاسٹ میں ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کردیئے۔آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔ آرمی چیف نے کہا ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔آرمی چیف کی ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔