لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ساتھ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک بچر کے علاوہ وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کمینٹریٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ کے مابین سات ٹی20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



