اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے تونسہ پہنچیں گے، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔لیکن وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ کوئی جواب نہیں بہرحال ہماری تیاری جاری ہے۔
Load/Hide Comments



