یوکرین نے 6 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، یوکرینی صدر کا دعویٰ

کیف (آن لائن) یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے جاری جنگ میں یوکرین نے 6 ہزار مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ رواں ماہ جوابی کارروائیوں میں مشرق اور جنوب میں کئی علاقے حاصل کیے۔اس کے علاوہ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین نے شمال مشرقی خارکیف ریجن میں پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے جس میں خارکیف کے ازیوم، کپیانسک، بلاکلیا سمیت کئی شہر شامل ہیں۔دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ کا موڑ اپنے حق میں موڑ دیا ہے،یوکرین کی حالیہ جوابی کارروائیوں سے جنگ ختم نہیں ہوگی۔