اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ویڈیو جلسے میں دکھانے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اب سیلاب زدگان کی امداد کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے،تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان غیر ملکی سفیروں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سوشل میڈیا پر سیلاب زدگان کو امداد دینے سے روک رہے ہیں،افسوس ہے کہ دوسروں پر سازش کا الزام لگانے والے سیلاب زدگان کے خلاف سازش کر رہے، شیری رحمان نے کہا کہ اس سے بڑی ملک اور عوام دشمن سازش کیا ہو سکتی ہے؟ لاکھوں لوگ امداد کے منتظر ہے، لاکھوں عورتیں اور بچے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور یہ ان کی امداد روکنا چاہتے ہیں؟اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سفارتکار سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف سے برداشت نہیں ہو رہا،پی ٹی آئی ان کی حوصلہ افزائی کے بجائے سوشل میڈیا پر ان پر تنقید اور حوصلہ شکنی کر رہی؟آپ بغض حکومت میں سیلاب زدگان کی امداد کے خلاف سازش کر رہے،خدارہ سیلاب زدگان کو اپنی سیاسی بیانیہ سے دور رکھیں،انہوں نے کہا کہ آپ کو شاید لوگوں کی تکالیف کا اندازہ ہی نہیں،آپ سیلاب زدگان کی مدد نہیں کر سکتے تو دوسروں کو مدد کرنے سے نا روکیں۔ لوگ امداد کے منتظر ہیں آپ کے سیاسی بیانیہ کی وجہ سے سیلاب زدگان امداد سے محروم ہو سکتے ہیں.
Load/Hide Comments



