لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا بیشتر حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے۔ ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے۔ آج رات سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔
Load/Hide Comments



