اسلام آباد (آن لائن) ریحام خان نے پی ٹی آئی سے حکومت کے جانے کی نئی تاریخ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ان پر طنز کیا اور کہا کہ 10 ستمبر بھی گزر گئی ہے اب کوئی نئی تاریخ بتا دیں۔ریحام خان نے کہا کہ آج 10 ستمبر بھی گزر گئی حکومت کا تختہ اْلٹانے کے خواب دیکھنے والوں کے اپنے خواب اْلٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کو حوصلہ دیں۔
Load/Hide Comments



