لاہور (آن لائن) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم بانی پاکستان کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی اصول پسندی اور اعلی اقدار ہر پاکستانی کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہم سب مل کر قائد اعظم کے خوشحال پاکستان کا مقصد انشااللہ حاصل کریں گے۔ قائداعظم کا پاکستان ایک مظبوط معیشت، سیاسی و سماجی استحکام کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)قائداعظم کے ارشاد ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند ہے۔ بابائے قوم کی برسی کے موقع پر ان کی بلندی درجات کیلئے اللہ سے دعا گو ہیں۔
Load/Hide Comments



