اسلام آباد (آن لائن)ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایف ایف آر سی سی کے مطابق سندھ،وسطی و جنوبی پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش،کل سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،لسبیلہ،دالبندین،تربت اور سبی میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی پنجاب،خبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے،این ایف آر سی سی24 گھنٹوں کے دوران انفرااسٹرکچر کو کوئی نقصان سامنے نہیں آیا،مجموعی طور پر 6674.7 کلومیٹر سڑکوں اور 269 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، این ایف آر سی سی کے مطابق سندھ میں قنبر شہداد کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں،بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ،نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،بولان،صحبت پور اور لسبیلہ سرفہرست ہے،کے پی میں دیر،سوات،چارسدہ،کوہستان،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثر ہوئے.
Load/Hide Comments



