شہباز گل کی بغاوت کیس میں درخواست ضمانت پر آج ہائی کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی بغاوت کیس میں درخواست ضمانت پر آج ہائی کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر پراسکیوشن کو نوٹس کر کے جواب طلب کر رکھا ہے،واضع رہے کہ شہباز گل کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے پولیس تشدد پر دھمکی آمیز تقریر کی تھی اور اس پر انکے خلاف دہشت گردی کی دفعات پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔