اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا پر کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی اسپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،انھوں نے عدالت کو بتایا کہ مجھے رات لیٹ نائٹ پتہ چلا تھا کہ 12 ستمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر ہے،کچھ وقت تیاری کے لیے دے دیں، ہم لاہور سے اس کیس کے لیے آئے ہیں،عدالت آج (منگل کو)سماعت کیلئے مقرر کر دے، عدالت نے کیس کی سماعت 15 ستمبر کو حتمی دلائل کے لیے مقرر کردیا۔
Load/Hide Comments



