کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلء نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کی خصوصی ویکسینیشن مہم کا فوری آغاز کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غزائیت کے پروگرام پر موثر طور پر عملدرآمد کیا جائے وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں لیڈی ہیلتھورکرز،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور ایم این سی ایچ پروگرام کا آغاز کرنے اور متاثرہ اضلاع کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں اضافی لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی صحت کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے جبکہ سیلاب کے بعد کے اثرات میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام اہم ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ تمام چیلنجز خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں اور صوبائی حکومت صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ضروری وسائل فراہم کریگی.
Load/Hide Comments



