حکومت کی بھرپور کوشش ہے سیلاب متاثرین جلد از جلد اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوں، آغا سرا ج درانی

کرا چی(آن لائن) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں اور بزرگوں کی دعاوں سے ہمیشہ آباد رہے گا، عرس مبارک کے موقع پر لطیف سرکار کی درگاہ پر حاضری دے کر سندھ سمیت ملک کی خوشحالی اور سیلاب متاثرین کی تکالیف ختم کرنے کی دعا مانگی ہے۔ وہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی? کے 279 ویں عرس مبارک کے موقع پر مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سندھ میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تمام سرکاری تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی? کا پیغام امن کا پیغام ہے اور ہم ان کے امن کے پیغام پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے باعث پورے سندھ کو نقصان پہنچا ئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنی بارش اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، کوئی گا?ں ایسا نہیں بچا جہاں نقصان نہ ہوا۔ قائم مقام گورنر نے مزید کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے عوام کی مدد بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، انہوں نے گلوبل وارمنگ کا ذمہ دار ترقیاتی ممالک کو قرار دیا ہے۔ آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے دنیا بھر کے خوشحال ممالک سے سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ برسات اور سیلاب متاثرین بڑی تکالیف میں ہیں ان کی شکایات جائز ہیں۔