حکمران خوف کے باعث بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں: علی زیدی

کراچی (آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زید ی کا کہنا ہے کہ آج کل سوال پوچھنے پر توہین کا الزام لگ جاتا ہے،الیکشن کمیشن کے اقدامات پر سوال پوچھنے پر توہین کا کیس بن جاتا ہے۔ یہ خوف کے باعث بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں،ان کو ڈر ہے کہیں بلدیاتی انتخابات میں یہ 9 سیٹیں ہار جائیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کا جواز سیلاب قرار دیا گیا جہاں جہاں الیکشن ملتوی کرائے گئے وہاں تو سیلاب آیا ہی نہیں،لیاری اور کورنگی میں کونسا سیلاب آیا ہے؟تیاری ہوجاتی ہے اور 2 دن قبل اعلان ہوتا ہے کہ الیکشن ملتوی ہو گئے۔بلاول بھٹو ا پنے والد سے ہی کچھ سیکھ لیں۔انکا کہنا تھا کہ قوم کو کیا سمجھا جارہا ہے،یہ مزید بے وقوف نہیں بنے گی۔شکور شاد کے استعفے سے متعلق معاملے پر حیرت ہے۔ہم تو الیکشن کمیشن سے سوال کریں گے کیو نکہ ہمارے ساتھ تعصب کیاجا رہا ہے،سوال کرتے ہیں توتوہین کا الزام لگ جاتا ہے۔