پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور (آن لائن) پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2400سے2500روپے تک فروخت ہورہا ہے،آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ عام آدمی کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے،سیلاب کی وجہ سے ذخائر تباہ ہونے سے پنجاب میں گندم کے بحران کا بھی خدشہ پیدا ہورہا ہیجس کے بعد صوبے میں قحط سالی کا خدشہ ہے۔ مطالبہ ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کیا جائے اورگندم کا بحران پیدا ہونے سے قبل ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔