پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کا فائنل آج کھیلا جائے گا

لاہور (آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کا فائنل آج (اتور) کے روز کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر کھیلے گئے 14ایشیاء کپ ٹورنامنٹس میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں سری لنکاکا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں بھاری ہے۔رپورٹ کے مطابقاب تک کھیلے گئے 14ایشیاء کپ مقابلوں میں بھارت نے 14مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیاجن میں سے10باربھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی 7مرتبہ چمپئن اور3مرتبہ رنراپ رہی۔سری لنکانے14مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیا، 11بارسری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچی، 5مرتبہ چمپئن بنی اور3مرتبہ رنراپ رہی۔ پاکستان نے13مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیا۔4بارپاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی، 2مرتبہ چمپئن بنی اور2مرتبہ رنراپ رہی۔ بنگلہ دیش نے14مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیا۔3باربنگلہ دیش کی ٹیم فائنل میں پہنچی اورتینوں بار رنراپ رہی۔ 15 ویں ایشیاکپ کافائنل پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین آج اتوار کے روز کھیلاجائے گا۔