مولانا فضل الرحمان نے لاہور کے نجی ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا

لاہور (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ و پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے لاہور کے نجی ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز لاہور پہنچے اور اس کے بعد نجی ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ مولانا فضل الرحمان کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجودگی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے مشیر مذہبی امور شبیر احمد عثمانی سے بھی ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔