لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، حکومت پنجاب نے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے تخمینے کیلئے اور متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے سروے کا عمل ستمبر کے دوسرے ہفتہ سے شروع کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ سروے کا عمل ستمبر کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جس کے بعد سیلاب متاثرین کی بحالی کا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وزارتی کمیٹی تمام سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر آبادیوں کو مستقل طور پر محفوظ جگہوں پر مکانات بنا کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے مکانات بنانے میں فلاحی ادارے بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں گے۔ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے سروے کے لئے پنجاب حکومت کی ٹیموں کی تشکیل ہوچکی ہے۔ سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم اور گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ رود کوہیوں کے راستے میں ڈیم بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ طلب کرکے حکومت متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے مختصر اور طویل المدت پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔متاثرین سیلاب کی اکثریت آبائی علاقوں کو واپس چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے سے زیادہ پکے کے علاقے میں زیادہ نقصان ہوا۔
Load/Hide Comments



