کوئٹہ (آن لائن)اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کادورہ بلوچستان، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سیلاب زدگان کے مسائل کی تشریح نہ کرسکے جس پرچیف سیکرٹری کو مترجم بننا پڑا۔ہفتے کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اوروزیراعظم شہبازشریف ضلع جعفرآباد کے دورے پرپہنچے ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی،وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری،احسن اقبال،اسد محمود، مریم اورنگزیب،شازیہ عطاء مری،نوابزادہ میر خالد مگسی،صوبائی وزیر محمدخان لہڑی ودیگر بھی موجود تھے حکومتی غفلت یاانتظامی نااہلی کی وجہ سے اس وقت سبکی کیصورتحال پیداہوگئی جب اوستہ محمد میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بریفنگ دی جارہی تھی تو بلوچستان کے سب سے بڑے انتظامی آفیسر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو مترجم کا کردارادا کرناپڑا حالانکہ اصولاََ دنیا میں جب بھی کوئی دوسری زبان سے تعلق رکھنے والا وفد ہو اور آپ کو ان کی زبان نہیں آتی تو باقاعدہ ٹرانسلیٹر کے ذریعے گفتگو کی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments



