پاکستان امریکاکیساتھ روایتی باہمی رابطے استوار رکھنے کاخواہاں ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکاکیساتھ روایتی باہمی رابطے استوار رکھنے کاخواہاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اوردوطرفہ تعاون پراظہارخیال کیا گیا۔۔ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی وفد نے سیلاب کی تباہ کاریوں پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی اظہار افسوس کیا۔امریکی وفد نے مصیبت کی گھڑی میں عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے علاقائی استحکام کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاکستان امریکاکیساتھ کثیرالنوعیت تعلقات کافروغ چاہتا ہے۔آرمی چیف نے بطور گلوبل پارٹنر امریکی تعاون پر اظہار تشکر کیا۔