اسلام آباد(آن لائن) ریحام خان بھی خیبر پختونخوا حکومت کی نادہندہ نکلی،صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں مفت سفر کئے اور کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں صوبائی ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فراہم کی جانے والی فہرست میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا نام بھی شامل ہے۔
Load/Hide Comments



