بجلی پیدا کرنے والی چینی آئی پی پیز کو بقایا جات کی جلد از جلد ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی پیدا کرنے والی چینی آئی پی پیز کو بقایا جات کی جلد از جلد ادائیگی یقینی بنانے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کے روز وزارت خزانہ میں آئی پی پیز کو بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان اور سیکرٹری توانائی سمیت چینی آئی پی پیز کے سی ای اوز اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی اجلاس میں چینی آئی پی پیز کو بقایا جات کی ادائیگی سمیت دیگر درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال ثبوت ہے حکومت چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کرے گی اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزارت خزانہ،توانائی اور سی پیک کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو چینی آئی پی پیز کے ساتھ میٹنگز کرکے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے گی اس موقع پر اجلاس میں موجود چینی آئی پی پیز کے سربراہان نے حکومت کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔