راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفسکے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب کی ملاقات،دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے نمایاں اور منفرد حیثیت کو تسلیم کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مسلم امہ میں سعودی عرب کے منفرد اور نمایاں حیثیت کو تسلیم کرتا ہے، سعودی مہمان نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان میں بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اپنے دکھ کا اظہار بھی کیا، آرمی چیف نے نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا.
Load/Hide Comments



