عمران خان کی عدالت پیشی پرپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پولیس رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی سادہ کپڑوں میں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ ہائی کورٹ کے گردونواح مارکیٹ مکمل بند کروا دی گئی اور عدالت کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا۔ہائی کورٹ میں داخلے کے لیے خصوصی پاسز جاری کئے گئے عدالت کی جانب جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں اور سائلین کے درمیان دن بھر تو تکار ہوتی رہی وکلاء کو بھی ہائی کورٹ داخلے پر مسائل کا سامنا رہا۔ کورٹ روم نمبر ایک میں داخلے کے لیے میڈیا نمائندوں کو خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہائی کورٹ کے داخلی دروازے سے کورٹ روم نمبر ایک تک جانے والے راستے کے اطراف قناتیں لگائی گئی تھی.