اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں تقرریاں اور تعیناتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، کیا بزدار،مراد سعید، اور محمود خان کی تقرریوں کا نا م میرٹ ہے، عمران خان بتائیں کہ فوج میں کب میرٹ پر تعیناتیاں نہیں ہو ئیں، ریاستی اداروں کے خلاف غیر سنجید ہ گفتکو کرناکسی کو زیب نہیں دیتا،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی پر جو باتیں سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جاتی ہیں،سوچی سمجھی سازش کو بعد میں پھر میرٹ کی بات کی بنا دی جاتی ہے، ان کے بیانات کا مقصد ہے کہ اداروں کو مضمحل کیا جائے اور ری ایکشن دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف غیر سنجید ہ گفتکو کرناکسی کو زیب نہیں دیتا، پاک فوج میں ترقیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، عمران خان بتائیں کہ فوج میں کب میرٹ پر تعیناتیاں نہیں ہو ئی،ہماری حکومت کی جانب سے کی گئی آخری تعیناتی جو کہ موجودہ آرمی چیف کی ہے، اس تعیناتی کی انہوں نے توثیق کی ہوئی ہے۔ کل عمران خان نے اپنی بات کا مطلب تبدیل کر دیا ہے۔عمران خان جان بوجھ کر اٹیک کر کے بعد میں کہتا ہے کہ میرا مطلب فلاں ہے،عمران خان نے گزشتہ تین سال میں موجودہ آرمی چیف کی جتنی تعریفیں کی شاید ہی اتنی کسی اور نے کی ہوں،بڑی بڑی اہم میٹنگز ہوتی تھی اور عمران خان میٹنگز میں نہیں آتا تھا،عمران خان کی جگہ سیاسی اور سیکیورٹی بریفنگ آرمی چیف کے حوالے ہوتی تھیں۔عمران خان جان بوجھ کر نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو مشکوک بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ہوش میں آج تک، ایک دو کے علاوہ، پاک فوج میں ہونے والے تمام تقرر و تبادلے میرٹ پر ہوئے ہیں، فوج کی قیادت کی جانب سے سنئرترین افسران کے جو بھی چار یا پانچ نام آتے ہیں، ان افسران میں سے وزیراعظم اپنی مشاورت اور کنسلٹیشن کے ساتھ ٓارمی چیف، نیول چیف یا ایئر چیف تعینات کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے بھی ان کے بیان کی نفی کر دی ہے یہ حال ہے ان کا،آج ان کی اپنی پارٹی اور ان کے ساتھی بھی ان کے بیان کی تردید کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے پوچھا جائے کہ عمران نے کل کیا کہا کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں، کس میرٹ کی بات کرتے ہیں، کیا چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی، کیا توشہ خان کے تحائف بیچنا میرٹ ہے؟ کیا عمران خان نے اپنے دور میں میرٹ پر تقرریاں کی؟، کیا چینی، ادویات،اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات میرٹ پر ہوئی؟ کیا مراد سعید، شہریار آفریدی،محمودخان،بزدار میرٹ پر تھے، کیا رانا ثناء اللہ کا معاملہ میرٹ پر تھا، بی آر ٹی کیس کس میرٹ پر بند ہوا،سوہاوا یونیورسٹی کیلئے خریدی گئی زمین میں کونسا میرٹ تھا؟کیا بزدار،مراد سعید، اور محمود خان کی تقرریوں کا نا م میرٹ ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ عمران خان پہلے اداروں پر حملہ کرتے ہیں بعد میں یہ وضاحتیں دیتے ہیں کیا اس شخص کے ہاتھ صاف ہیں؟ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے پچیس ہزار روپے پر ملازم رکھا جو نیشنل ہیلتھ پالیسی کو ریگولیٹ کر رہا ہے کیا یہ میرٹ ہے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کو بیچ کر پیسے پاس رکھنا میرٹ ہے کیا؟ کیا یہ میرٹ ہے کہ عدم اعتماد کا ذمہ دار امریکہ اور کبھی کسی ادارے کو ٹھہرائیں، بی آر ٹی انکوائری دفن کر دی کیا یہ میرٹ ہے۔
Load/Hide Comments



