اوستہ محمد(آن لائن) چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اوستہ محمدپاک فوج مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پاک فوج کی خدمات آپ بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہے۔انشا اللہ آپ کو اپنے گھروں میں آباد کریں گے ہمارے جوان ہمہ وقت آپ کے خدمت کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ایک روزہ دورے پر اوستہ محمد سیلاب متاثرین خیمہ بستی میں مقیم متاثرین سے خطاب میں کہا انہوں نے کہا کہ یہ بارش یا سیلاب اللہ پاک کی طرف سے ہے اور وہی مالک ہے مدد کرنے والا رحم کرنے والا ہے پاک فوج ہر مشکل وقت میں اپنے ہم وطن بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے آپ کی ہر ممکنہ مدد کیا جائے گا پہلے مرحلے میں آپ کے خوراک ادویات اور محفوظ مقام یعنی خیمہ بستی میں مقیم کرنا ہے اور آپ کے خوراک ادویات اور صاف پانی کا بندو بست کرنا اور جو پھنسے ہوئے ہیں ان کو محفوظ مقام پر ریسکو کرنا ہے اور ہمارے جوانوں نے ریسکو بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں انشا اللہ آپ کو اپنے گھروں میں آباد کریں گے اور پاک فوج آپ کے خدمات میں ساتھ ساتھ ہے اپنے کو تنہا نہ سمجھیں ہماری بھر پور کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کو تکلف نہ پہنچے انشا اللہ میں ہروقت آپ کے متعلق معلومات لیتے رہوں گا انہوں نے میڈیکل کیمپ اور لگائے گئے خیمہ بستی کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر آئی ایس پی آر کے لیفنل جنرل بابر افتخار۔میجر جنرل شہاب اسلم۔کور کمانڈر آصف غفور۔ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور ضلعی انتظامیہ بھی ان کے ہمراہ تھے ایک روز دورے کے بعد وہ واپس چلے گئے اور انہوں نے سیلابی علاقے کا ہوئی دورہ بھی کیا۔
Load/Hide Comments



