اسلام آباد (آن لائن) سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے متحدہ عرب امارات سے دو مزید امدادی طیارے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی میں دوست ممالک پیش پیش ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں پر قائم فضائی پل کے تحت اب تک 18 پروازیں امداد بھیجی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں مدد پر اماراتی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔
Load/Hide Comments



