اقتدار کی ہوس عمران خان کو اس حد تک لے گئی ہے کہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں،راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے جن میں انہوں نے ریاستی اداروں کو سیاسی مفاد ی خاطر متنازہ بنانے کی کوشش کی۔جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ سوال اْٹھایا کہ ستمبر کے اْس ماہ میں جب قوم اپنے اْن غیور بیٹوں کو نذرانہ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے جانیں ہتھیلی پر رکھ کر مادرِ وطن کا دفاع کیا اور مسکراتے ہوئے اپنی جانیں دھرتی پر قربان کر دیں اور دوسری طرف جہاں پاک فوج کے جوان سیاب میں گھرے پاکستانوں کی مدد میں مصروفِ عمل ہیں، ایسے موقعہ پر اپنے ہی ملک کی فوج پر بے سروپا الزامات لگانے اور انگلیاں اْٹھانے کا کیا مقصد ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی ہر اہم حساس قومی مواقع پر تحریک انصاف کے راہنما نے ایسی ہی بچکانہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تھا جن سے ملک دشمنی کی بو آتی ہے۔ اِس ضمن میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کے لیئے دیا جانے والا دھرنا اور حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانے کی سازش قابل ذکر ہیں۔ اقتدار کی ہوس سابق وزیر اعظم کو اِس حد تک لے گئی ہے کہ وہ اس باختہ ہو کر ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پانچ فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ جس وقت ملک کے سپوت مملکت کی جغرافیائی اور نظریاتی جنگ میں برسرپیکار ہیں اور شہادتوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں تو بجائے اْن کی پشت مضبوط کرنے کے،عمران خان اْن کے حوصلے پشت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ اسپیکر نے اِس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں یہ پاکستان دشمن قوتوں کی سوچی سمجھی سازش تو نہیں کہ مملکت کو اندر سے کمزور کیا جائے اور اِن مضموم مقاصد کے لیئے عمران خان جیسے آلہء کار استعمال ہو رہے ہوں۔ اسپیکر نے ِاس معاملے کی مکمل تحقیق کا مطالبہ کیا اور ملک کی تمام محب وطن قوتوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوں اور ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں۔