آصف زرداری اور بلاول سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

کراچی(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی ہے،دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی،آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا رشتہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے، پاکستان پر جب بھی سخت وقت آیا، متحدہ عرب امارات ہمارے ساتھ کھڑا ہوا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہونا چاہیے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے یو اے ای کی جانب سے سیلاب متاثرہ افراد کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔