اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان اس ملک میں تمام سازشوں کا مرکز ہیں،کیا صرف کرکٹ کھیلنے والا ہی محب وطن ہے؟ لوگ کئی دنوں سے پوچھ رہے تھے کہ شہباز گل کے پیچھے کون ہے؟چہرہ شہباز گل کا تھا اور زبان چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی۔ مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سوال اٹھا یا کہ کہ عمران خان آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ سابق وزیر اعظم کی کل کی تقریر کے بعد لوگ حیران اور پریشان ہیں۔ کل سے بہت تشویش چل رہی ہے،اقوام متحدہ میں بطور وزیراعظم عمران خان نے اداروں پر تنقید کی،سوشل میڈیا پر دفاعی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چل رہے ہیں جبکہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی،شہباز گل کے پیچھے عمران خان ہیں،واضح ہوگیا کہ اداروں کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے کون ہیں؟ جو سازش شہباز گل نے کی تھی اس کا کل عمران خان نے اعتراف جرم کیا،شہباز گل کے بغاوت پر اکسانے کی مقدمے کی ذمہ داری پی ٹی آئی سربراہ نے قبول کر لی۔عمران خان سے پوچھتا ہوں جو جرنیل شہید ہوئے وہ محب وطن نہیں تھے؟ انہوں نے کہا کہ یہ وزن جو کل آپ نے اٹھا یا ہے یہ قوم آپ کو یہ وزن اٹھانے نہیں دے گی،اب تو پوچھنا چاہیے کہ کون میر صادق اور کون میر جعفر تھا؟شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک بتائیں کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں؟۔
Load/Hide Comments



