اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہویکہا ہے کہ ملک کے دفاع اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کی ان کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے اور قوم پاک افواج کے ان عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور وطن کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔سپیکر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 1965 کے ان عظیم شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا یا۔ انہوں نے کہا کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک افواج نے جس جرت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔سپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک افواج کی موجودگی میں کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ انہوں نے ملک کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور اس کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینگے۔سپیکر نے کہا کہ پاک افواج قدرتی آفات میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب دوران پا ک افواج کے جوانوں پانی میں گہرے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پہنچایا آور متاثرین کی مداد کی قابل ستائش ہے۔انہوں نے سیلاب کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک افواج کے افسران آور جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔اس موقع پر دپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ یوم دفاع ان عظیم قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو 1965 کی جنگ میں پاک افواج کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی جب ملک کوئی مشکل وقت آیا تو پوری قوم 1965 کی جنگ کی طرح اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے 1965 کے شہداء سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی افواج کے بہادر جوانوں آور افسران پر فخر ہے.
Load/Hide Comments



