اسلام آباد(آن لائن) پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ایک ترانہ جاری کرتے ہوئے یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے،ترانے میں وطن عزیز کے ان غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور وطن کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
Load/Hide Comments



