اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا عمران خان دفاعی ادارے اور اس کے ثابت ہوا عمران خان اس ملک، اس کی معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانا، اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکیسٹ کی پہچان ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان انتشار و افراتفری پھیلا کر پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا پاکستان کی محب وطن قوتیں عمران خان کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔پورا ملک اور اس کے عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں.
Load/Hide Comments



