دبئی(آن لائن) پاکستانی بیٹر آصف اور نواز کی ”اور کچھ ساڈے لائق“ بھارت سے جیت کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پی سی بی کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں آصف علی نے کہا کہ اور کچھ ساڈے لائق’ جبکہ ساتھ کھڑے نواز کا کہنا تھا کہ رممبر دا نیم آصف علی۔
Load/Hide Comments



