عمران خان نے آرمی چیف کے کردار کو سویلین کے احتساب سے جوڑا، رضا ربانی

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کے کردار کو سویلین کے احتساب سے جوڑا، اس سے سابق وزیر اعظم کی آئین سے لاعلمی واضح ہے۔اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ آئین پاکستان، کوئی قانون یا رول، آرمی چیف کے لیے اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔رضا ربانی نے مزید کہا کہ یہ اس بات کا عکاس ہے کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کو کیسے اپنے سیاسی ایجنڈے کی خاطر استعمال کیا۔ حیران کن ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی جماعت نے الیکشن کا مطالبہ کیا اور خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کا التوا مانگا ہے۔