فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد این اے 108میں 25ستمبر ہونے والی ضمنی انتخابات کے سلسلہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال کیا،بجلی بھی سٹریٹ لائٹس سے لی گئی،نہ کوئی جلسے کی اجازت نہ سٹیڈیم فیس، پہلے کشمیر پارک پہاڑی والی گراؤنڈ میں درجنوں درخت کاٹے گئے،تمام تر سرکاری وسائل کے بھی تحریک انصاف جلسہ ناکام رہا، آن لائن کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈاقبال سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا یہاں سٹیڈیم کو پرائیویٹ استعمال کرنے سے پہلے درخواست کے ساتھ 30سے50ہزارروپے فیس ادا کرنا پڑتی ہے وہ بھی ادا نہیں کی گئی اور بجلی بھی سٹریٹ سے استعمال کی گئی جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنا دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس فورس کے مسلح کمانڈوز نے صبح سویرے ہی اقبال سٹیڈیم کے اندر اور باہر چاروں اطراف کو اپنے گھیرے میں لے لیا وہاں پر موجود ہوٹلز اور دکانوں کو بند کروا دیا گیا،ٹریفک نظام درہم برہم رہا، جبکہ فرخ حبیب اور عامر کیانی کے علاوہ کسی کو سٹیج پر نہ جانے دیا گیا، صوبائی وزیر معدنیات و صدر پی ٹی آئی لطیف نذر اور ایم این اے فیض اللہ کموکا سمیت ”کپتان“ کے تمام کھلاڑی”رل“ گئے.
Load/Hide Comments



