حیدرآباد(آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور حیدرآباد رین ایمرجنسی فوکل پرسن شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پرآج ضلع مٹیاری کا دورہ کرکے چھنڈن موری پر ڈیواٹرنگ کے عمل کا جائزہ، چھنڈن کے حساس مقامات اور ڈھ دری روہڑی کینال ہیڈورکس کا معائنہ کیاہے – انہوں نے بتایاکہ چھنڈن کے دروازے کا مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مٹیاری کو خطرہ تھا تاہم چھنڈموری اور دیگر حساس مقامات کی موثرنگرانی کی جائے اور تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ آبادی کو نقصان سے بچایاجاسکے- انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مٹیاری، سعیدآباد، ہالا، بھٹ شاہ اور دیگر شہروں سے برسات کا پانی نکالنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔اس ضمن میں جتنی مشینری چاہیے، سندھ حکومت فراہم کرے گی -انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرین کو پکا ہوا کھانہ فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ریسکیو اور ریلیف حکومت کی ترجیح ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشدنے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھٹ شاہ سے پانی نکالا جا چکا ہے جبکہ، سعیدآباد، مٹیاری اور ہالا میں پانی موجود ہے ْجس کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے -ڈی سی نے مزید کہا کہ سعید آباد اور چھنڈن کے مقام انتہائی حساس تھے۔ ڈی سی نے بتایا کہ سعیدآباد اور ہالا میں ٹینٹ سٹی قائم کیے گئے ہیں جہاں 15 ہزار متاثرین رہائش پذیر ہیں جنہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.
Load/Hide Comments



