اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور برادر عوام سے ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لے وہ ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، پاکستان کے لیے انسانی امداد کا ایک فضائی پل قائم کیا گیا ہے، جو پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان، پناہ گاہوں،ا سامان اور انسانی ضروریات کی ترسیل کر رہا ھے ا س امداد میں ٹنوں خوراک ادویات خیمے اور دوسرا ضروری سامان شامل ہے، جس کا مقصد متاثرہ آبادی کی تکلیف کو کم کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے اور ایسے حالات میں ضروری سامان فراہم کرنا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے وہ بے حد فکر مند ہیں اس سلسلے میں پہلا اماراتی امدادی طیارہ اسلام آباد میں پہنچ چکا یہ امدادی پروگرام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی کی عکاسی اور تصدیق کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے دور سے لے کر اب تک انسانی ہمدردی کے لیے عزم کو اس کی خارجہ پالیسی کا ایک مستند اور مستقل نقطہ نظر سمجھا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments



