پاکستان کے حالات سول وار کی تمام کنڈیشن پر پورا اترتے ہیں،اویس لغاری

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سندھ کے تین کروڑ لوگ اسوقت پینے کے پانی کی بوند بوند کے لیے چیخیں مار رہے ہیں چالیس کلومیٹر سے بزرگ خواتین اور بچے پیدل چل کر سوکھی سڑک پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عمران نیازی اور پرویز الٰہی گجرات میں کنسرٹ کررہے ہیں جو پنجاب اور بہاولپور صوبہ نہیں بنا سکے. اب انہوں نے نئی پخ شروع کر دی ہے کہ ہر ڈویژن کو صوبہ بناو یہ ملک کی ہر چیز کو مختلف رخ میں لے کر جاتا ہے۔سیشن کورٹ میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا ایک سے پانچ سال پاکستان کی معیشت کے لیے سخت ترین ہونگے تمام گندم ختم ہو چکی ہے پنجاب نے سندھ کے تین کروڑ لوگوں کو گندم پہچانی ہے پنجاب کے اندر گندم بھی نہیں ہے سندھ میں گندم کی بوائی کے لیے بیج کھاد کے پیسے نہیں ہیں ڈی جی خان اور راجن پور تباہ ہو چکے ہیں وزیر اعلی پنجاب چار گھنٹے کے لیے وہاں گیا تھاکسی وزیر کو نمایندہ بنا کر وہاں کام نہیں ہو رہاڈی جی خان مین ساڑھے تین لاکھ کچے گھر تباہ ہو گیے ہیں این جی اوز اور ہم اپنی حیثیت میں مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہاں سے جانے والے ٹرک پر جتھے حملہ کر رہے ہیں پولیس سکیورٹی نہیں دے رہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات سول وار کی تمام کنڈیشن پر پورا اترتے ہیں اور یہ لوگ اپنے الیکشن کی بات کر رہے ہیں یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ مجھے نا سنبھالا تو چار لوگوں کے نام بتا دوں گاچار لوگوں کے نام ہمیں آج چاہیے آج بتاو ہمیں کس چیز کی دھمکی دے رہے ہوت تمھارے لیے پاکستان کچھ نہیں ہے تمھاری پارٹی کے اصول رکھنے والے لوگ تمھارے خلاف اس لیے نہیں اٹھ رہے کہ انکی سوشل میڈیا پر ایسی تیسی پھر دی جائے گی تمھاری پارٹی میں عزت کے بغیر والے لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں۔