لاہور (آن لائن) معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطااللہ تارڑ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان لے کر جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے۔امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان موجودہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ پاک کی مدد سے جب تک آخری متاثر ہ شخص اپنے گھر میں آرام و سکون سے نہیں جائے گا تب تک ہم چین سے نہیں سوئیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اوران کی ساری ٹیم دن رات متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں،ہمیں باتیں نہیں کام کرنا آتا ہے اوراللہ کے فضل سے کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments



