کوئٹہ (آن لائن)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،ایسے موقع پر پوری قوم متحدہے ہم سب کومل کر اس چیلنج کا مقابلہ کریں گے، مزدوروں کی کاوشوں کوسراہتے ہیں ان کیلئے 50لاکھ روپے کا اعلان کیا،وزیر اعظم نے یہ بات بلوچستان کے دورے میں پنجرہ پل پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں کی تعمیر،ریلوے ٹریکس کی بحالی اور امدادی کاموں پر بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ شاہراہوں اور ریلوے ٹریک کا مجموعی طورپر جائزہ لے چکے ہیں،شاہراہوں،پلوں اور ریلوے ٹریکس کی بحالی اورمرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرناہوگا،وزیراعظم نے این ایچ اے،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے اور دوسری تمام ایجنسیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کا عزم قابل ستائش ہے،وزیراعظم نے اس موقع پر مزدوروں کی کاوشوں کوسراہتے ہیں ان کیلئے 50لاکھ روپے کا اعلان کیا،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین خرم آغا نے وزیراعظم کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سڑکوں اور پلوں اور ریلوے ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے،پنجرہ پل،بی بی نانی اورملحقہ علاقوں کی ایک سو چھ کلومیٹر سڑک بری طرح متاثرہوئی ہے۔تمام ادارے مل کر انفراسٹرکچرکی تعمیرپرتخمینے کابھی جائزہ لے رہے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ سڑکوں اورپلوں پر جاری کام کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی رکھی جائے،وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجواور جمعیت علمائے اسلام ف کے عبدالغفور حیدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،مولانا عبدالغفورحیدری نے اس موقع پر ملک کو مزید آزمائشوں سے بچانے اور قوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعا کی۔
Load/Hide Comments



