سیلاب متاثرین کے لیے 6 ممالک سے 30 طیارے امداد بھیج چکے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے اب تک 6 ممالک سے 30 طیارے امداد بھیج چکے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان میں مزید کہناہے کہ متحدہ عرب امارات سے 12 طیارے امداد لے کر راولپنڈی، کراچی پہنچ چکے ہیں۔ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 طیارے امداد پاکستان بھیجی ہے۔چین سے 4، ازبکستان اور فرانس سے ایک ایک، قطر سے دو طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچے۔