انصاف کی جنگ لڑ رہا ہوں، کرپشن ختم ہوگی تو انصاف قائم ہوگا،عمران خان

بہاول پور(آن لائن) چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کئی سال سے انصاف کی جنگ لڑ رہا ہوں کرپشن ختم ہوگی تو انصاف قائم ہوگا ایک ہزار سات سو ارب ڈالرز غریب ملکوں سے چوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتے ہیں شہباز شریف اور حمزہ کی سولہ ارب روپے کی چوری ایف آئی اے نے پکڑ لی ہے زرداری کی چوری سو ارب سے بھی زیادہ ہے جب ملک سے چوری کرکے پیسہ باہر جائے گا تو ملک میں انوسٹمنٹ آنا بند ہوجاتی ہے۔ بہاولپور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک خود کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے انصاف کے بغیر کوئی ملک آزادی حاصل نہیں کرسکتا ہے پولیس نے ہمارے لانگ مارچ میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ڈیزل اور کانپیں ٹانگیں والوں نے بھی لانگ مارچ کیا تھا ہم نے تو کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی لیکن ہمارے لانگ مارچ میں ہزاروں لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا شیلنگ کی گئی پہلے کبھی پولیس کو فیملیز پر شیلنگ کرتے نہیں دیکھا انہوں نے کہاکہ میرے ملک کا آئین مجھے پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن ہم پر گولیاں چلائی گئیں صحافیوں پر حملے کرائے گئے چینلز کو بند کیا گیا26سال سے کرپشن کی جنگ لڑ رہا ہوں شہباز گل کے ساتھ جو ہوا علیم عادل کے ساتھ ہورہا ہے یہ سب مافیا کرا رہے ہیں انصاف کی جنگ کے لیے وکلا برادری کی ضرورت ہے پاکستان پر مافیا کا قبضہ ہے شوگر مافیا جو چینی مہنگی کر کے اربوں روپے کا منافع کماتے ہیں ان کے لیئے ہم سب کو اکھٹے ہوکر انصاف کا انقلاب لانا ہوگا جس دن ہم نے طاقتور کو قانون کے نیچے لے آئے جس دن کسی کو جرات نہ ہو کہ کسی کو بیگناہ جیل میں ڈال سکے اس دن انصاف قائم ہوجائے گا صحافیوں کو چینل سے نکالا جارہا ہے سچ کی آواز کو دبایا جارہا ہے وکلا آئین کے پاسدار اور رکھوالے ہیں قائداعظم بھی ایک وکیل تھے وکلا کو دعوت دیتا ہوں کہ قانون کی پاسداری کے لیئے میرا ساتھ دیں.