سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی تو وہ اگلے 20سال تک دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکیں گے سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے اگر قرض بھی لینا پڑا تو لیں گے اور زرعی اراضی کی بحالی میں بھر پور معاونت فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو تباہ ہونے والے گھر دوبارہ بنا کر دیں گے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے، متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنائیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعلی بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کے نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔