واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد شدہ اشیا کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کے حوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔
Load/Hide Comments



