کراچی (آن لائن)امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر ایک بار پھر گھٹ گئی،انٹر بینک میں ڈالر 1.05روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر3.50روپے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو اوربرطانوی پونڈ کی قدرمیں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت218.20روپے سے بڑھ کر219.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر223.50روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قدر میں 7روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت221.50روپے سے بڑھ کر228.50روپے ہو گئی اسی طرح7روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت258روپے سے بڑھ کر265روپے پر جا پہنچی .
Load/Hide Comments



