آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ عمران نیازی کے اوپر چارج شیٹ ہے،حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران کی سیاسی بازیگری کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فروری میں ریلیف پیکج دے کر آئی ایم ایف کے وعدوں اور اہداف سے انحراف کیا۔اس سیاسی بازیگری کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑا۔موجودہ حکومت کے معاشی بحالی پروگرام کی بدولت معیشت ٹریک پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے جلسے ترتیب دینے میں مصروف ہے۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ عمران نیازی کے اوپر چارج شیٹ ہے۔گزشتہ حکومت نے فروری میں ریلیف پیکج دے کر آئی ایم ایف سے کئے وعدوں سے انحراف کیا۔عمران نیازی اب بھی ریاست کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو سبوتاڑ کرنے کی سازش کی گئی۔عمران نیازی کی چارج شیٹ صرف معاشی تباہی تک محدود نہیں۔پاکستان کے اداروں کے خلاف بھی مذموم مہم چلائی گئی۔